چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

11-06-2023

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ جس کی وجہ سےعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔