پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول کئی ہفتوں بعد سو فیصد بحال ، آج کوئی پرواز منسوخ نہیں

11-06-2023

(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ شیڈول کئی ہفتوں کے بعد 100 فیصد بحال ہوگیا، آج کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول کئی ہفتوں کے بعد تمام ایئرپورٹس سے سو فیصد بحال ہو گیا ہے،  آج کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ  کراچی تا سکھر 16 دن، اسلام آباد تا سکھر کی پروازیں بھی 14 روز بعد شیڈول پر ہیں۔ واضح رہے کہ  مالی بحران اور ایندھن کے مسئلے کی وجہ سے تین ہفتوں میں پی آئی اے کی 800 سے زائد فلائٹس منسوخ ہوئیں۔