ورلڈ کپ 2023ء: بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

11-06-2023

(لاہور نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔

ون ڈےکرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 38 ویں میچ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم  2 میچ جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔