کیا آپ خون کو صاف کرنا چاہتے ہیں؟تو ان غذاوں کا استعمال کریں ،ماہرین نے آسان حل بتا دیا
11-05-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے جسم میں موجود خون کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہونیوالی غذائیں بتا دیں ۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین نے اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ بلیو بیری میں قدرت نے جتنا ذائقہ رکھا ہے اتنی ہی اس میں افادیت بھی چھپی ہوئی ہے۔بلیو بیری میں اینٹی آکسیڈینٹ کی بھر مار ہوتی ہے جو خون کو صاف رکھنے میں مدد دیتی ہے،اسی طرح چقندر کو سلاد میں کافی اہمیت حاصل ہے لیکن چقندر خون کو بڑھانے سمیت خون سے زہریلے مواد کو نکلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ ادرک کو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل کہا جاتا ہے یعنی ادرک میں بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو خون کو بھی صاف رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔