ملک بھر میں سالانہ چائے کی درآمدات کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

11-05-2023

(ویب ڈیسک) چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر 184.061 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل کمی کو بریک لگ گئی ، 12 ماہ بعد اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا۔