حارث روف کو ورلڈ کپ میں 16 چھکوں نے منفی ریکارڈمیں ڈال دیا
11-05-2023
(ویب ڈیسک) ورلڈکپ میں 16 چھکوں کا منفی ریکارڈ حارث رؤف سے جڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی پیسر حارث رؤف کو ورلڈکپ میچ میں کیوی بیٹرز نے لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا، وہ 1999 سے اب تک کسی بھی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 16 چھکے کھا بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 میں زمبابوے کے تناشے پیانگرا 15، بھارتی اسپنر یزویندر چاہل 14، افغان اسپنر راشد خان 2019 میں 14 اور ویسٹ انڈین پیسر جیسن ہولڈر کو 2015 میں 13 چھکے لگے تھے۔