عوامی رکشہ یونین کی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

11-05-2023

(لاہور نیوز) عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد ہوا۔

عوامی رکشہ یونین نے اسرائیلی وحشیانہ جنگی جنون کے خلاف ناصر باغ سے ریگل چوک  تک احتجاجی ریلی نکالی،ریلی کی قیادت چیئرمین مجید غوری نے کی،  ریلی میں رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاءسےخطاب میں مجید غوری کا کہنا تھا  کہ پاکستان کا بچہ بچہ فوج اور فلسطین کے ساتھ ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے امت مسلمہ کی بے حسی اور خاموشی کی  مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ  اقوام عالم غزہ میں معصوم و بیگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔