علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےزیر اہتمام ایم بی اے کے امتحانات کی تاریخ کااعلان

11-05-2023

(ویب ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے رواں بہار سمسٹر کے ایم بی اے کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے 3 اور اڑھائی سالہ ایم بی اے پروگرام کے امتحانات کا آغاز 18 نومبر کو ہو گا جبکہ یہ امتحانات 7 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گے، طلبا کو  امتحانی رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں جبکہ موبائل فون پیغامات کے ذریعے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں رواں سال سمسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کیلئے آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کی گئی ہے۔