موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بحال

11-05-2023

(لاہور نیوز) موسم میں ہلکی سی تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈا بازار کی رونقیں بھی بڑھنے لگیں، مردو خواتین اور بچے سردی سے پہلے ہی من پسند کپڑوں، جوتوں کی خریداری کے لئے بازار میں پہنچ گئے۔

سرد موسم کی آمد سے قبل ہی لنڈا بازار وں میں رش لگ گیا،  جوتوں،شرٹس  اورجیکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا،بچے اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد چھٹی  کے باوجود بازار میں موجود تھی۔ لنڈا بازار میں کوالٹی کے حساب سے چیزوں کی قیمت مقرر کی گئی ہیں تاہم سردی کی  آمد سے قبل ہی شہریوں نے ریٹ میں اضافے کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔   خریداروں کا کہنا تھا عام آدمی کے لئے اب لنڈا بازار بھی سستا نہیں رہا، اچھے جوگر کی قیمت بھی 3 سے 4 ہزار مانگی جارہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس قیمتیں دگنا ہو چکی ہیں۔ لنڈا بازار میں جوگر 300 سے 4 ہزار میں ،جیکٹ 200 سے 15 سو تک اور ٹی شرٹس 100 سے 400 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔