موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے:حمزہ شہباز
11-05-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
مصری شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک بڑے مشکل حالات سے گزر رہاہے، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے، سیلاب ہو یا دہشتگردی ہم نے ملکر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کام کیا، آئندہ انتخابات میں قوم نے موقع دیا تو نوازشریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اقوام عالم مسئلہ فلسطین حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔