سیف سٹی کا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

11-05-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ایکسپو چوک میں کھڑا جعلی نمبر پلیٹ والا رکشہ پکڑا گیا،سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے ایکسپو چوک میں مشکوک نمبر لگا رکشہ دیکھا،ریکارڈ چیک کرنے پر رکشے پر لگا ہوا نمبر ٹریکٹر کا نکلا ۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ سیف سٹی ٹیم نے تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کو رکشہ پکڑنے کی ہدایات جاری کیں،پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رکشے کو ڈرائیور سمیت  تحویل میں لے لیا۔ سیف سٹی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ رکشہ مالک کیخلاف جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،سیف سٹی اتھارٹی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔