عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے: رباب ہاشم

11-05-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ رباب ہاشم نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حا ل ہی میں اداکارہ رباب ہاشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ رباب کا معاشرے میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ماضی میں بزرگ افراد بچوں کو کہتے تھے کہ اب ان کی شادی ہوگئی، وہ جانیں اور ان کا کام جانیں، اب وہ واپس والدین کی طرف نہ دیکھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اب نیا زمانہ ہے، نئی سوچ ہے، اب کوئی برداشت نہیں کرتا اور ہر کسی میں عدم برداشت کم ہوچکی ہے، جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ معاملات نہیں چل رہے تو وہ الگ ہوجاتے ہیں۔ اداکارہ نے تناؤ کے شکار  شادی شدہ جوڑوں کے حوالے سے کہا کہ  جن جوڑوں کی شادی نہیں چل رہی انہیں خراب تعلقات میں رہنے کے بجائے طلاق کا انتخاب کرلینا چاہیے، کیوں کہ خراب تعلقات سے نہ صرف ان کی بلکہ ان کے بچوں سمیت دیگر اہل خانہ کی زندگی بھی متاثر ہوجاتی ہے۔