یوٹیلٹی سٹورز عوام کیلئے ریلیف کے بجائے تکلیف بننے لگے

11-05-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف شہریوں کیلئے تکلیف بن گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ  اشیا ء کی سپلائی  بدستور متاثر ہے جس کی وجہ سے چینی، دال ماش،  دال مسور اور  کالے چنے   بھی ختم ہوگئے،شہری   سستی  اشیا ء کے حصول کیلئے   خوار  جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز حکام سبسڈائز اشیا کی سپلائی چین  بہتر بنانے میں ناکام  ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی آٹا  دستیاب نہیں  تو کبھی چینی نہیں ملتی، حکومت  سبسڈائزڈ اشیاء کی سپلائی  کو بہتر نہیں بنارہی، بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا مؤقف ہے کہ  چینی ،  آٹے اور گھی کی سپلائی  جاری ہے جبکہ  دالوں اور دیگر سامان کی سپلائی  سٹورز کی ڈیمانڈ کے مطابق کی جاتی ہے۔