ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دے دی

11-05-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان بھارت کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 327 رنز  کے تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 83 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔   — BCCI (@BCCI) November 5, 2023 بھارتی باؤلر رویندرا جدیجا نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد شامی اور کلدیب یادیو نے دو،دو اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا ، مارکو جانسن، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔