رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

11-05-2023

رائیونڈ:(لاہور نیوز) رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

مولاناخورشید نے دعا سے قبل پنڈال میں بیٹھے مندوبین کو ہدایات جاری کیں، اختتامی دعا مولانا ابراہیم آف انڈیا نے کروائی، دعا کے وقت ہر آنکھ اشک بار تھی اور ہر شخص اللہ کے حضور گڑ گڑا کر اس کی رحمت کا طلب گار تھا۔ دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو گئیں، سینکڑوں لوگوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ چلہ لگانے کیلئے اپنے نام بھی رجسٹر کروائے۔  اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات نظر آئے، انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے بھی اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے۔