لاہور: آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات فروشی ہونے لگی

11-05-2023

(لاہور نیوز) لاہور میں آن لائن ایپ کے ذریعے منشیات کا استعمال کرنے والوں کو ہوم ڈلیوری ہونے لگی۔

صوبائی دارالحکومت میں ڈلیوری بوائز کے ذریعے منشیات بھیجی جانے لگی ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈلیوری بوائز کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ڈلیور کرنے والے پیکٹ میں کیا ہے ؟  ڈلیوری بوائز کے ذریعے منشیات فروخت کرنے کی فوٹیج بھی لاہور نیوز کو موصول ہوگئی ۔ اس حوالے سے پولیس نے آن لائن منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ۔ پولیس حکام نئے طریقہ کار کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے جارہے ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کی مدد سے  بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، آن لائن منشیات فروشی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔