وریندر سہواگ بھی فخر زمان کے گن گانے لگے

11-05-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ بھی یادگار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کے گن گانے لگے۔

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو بھی متاثر کردیا۔ انہوں نے اوپنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘پروٹین کی بھی کمی نہیں، جذبہ بھی ہے‘‘ فخر نے کیا شاندار اننگز کھیلی، وہ اب تک پاکستان کے بہترین بیٹر رہے، خدا جانے کن دماغوں نے انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین حصے میں بینچ تک محدود رکھا تھا‘‘۔