ورلڈ کپ: بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

11-05-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت نے 7 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ نے سات میچز میں سے چھ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔