پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع
11-05-2023
(ویب ڈیسک) ذکاء اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی، سمری میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امورنمٹائے گی۔ سمری کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا۔