ڈریسنگ روم میں کی پلاننگ پر عمل کیا، جیت کا کریڈٹ فخر کو جاتا ہے: بابر اعظم

11-04-2023

(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ڈریسنگ روم میں جو پلاننگ کی گئی اسی پر عمل کر کے میچ جیتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں نیوزی کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلی اننگز کے بعد جب ہم ڈریسنگ روم میں گئے تو پلان کیا کہ اگر ایک دو اچھی پارٹنرشپ مل گئیں تو ہم میچ جیت سکتے ہیں اور گراؤنڈ میں ہم نے اپنے پلان پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو جاتا ہے جنہوں نے بہترین اننگز کھیلی، ہم ٹورنامنٹ کے آغاز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکے مگر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے ہم نے جیت کا مومینٹم حاصل کیا اور اب انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کر اچھا اختتام کریں گے۔