'میرا جسم میر ی مرضی' کا نعرہ،سینئر اداکارجاوید شیخ بھی نعرے کے مخالف
11-04-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے ' میرا جسم میری مرضی' کے نعرے پرمخالف ظاہر کردی۔
اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ یہ نعرہ لڑکیوں کیلئے مناسب نہیں ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وہ جو کرنا چاہیں کرلیں۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ نعرہ پاکستان کے مذہبی ثقافتی پس منظر کے حوالے سے بالکل اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں میں حیا ہونی چاہئے اور یہ ان کی شخصیت کا جوہر ہے اور جدید دور میں بھی ہم اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔اداکار نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں خاتون جتنا پردے میں ہو وہ اتنی ہی خوبصورت ہوجاتی ہے اور ہمیں اس حوالے سے مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔