کیا آپ زندگی میں 12 سال کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟تو ہفتے میں یہ کام لازمی کریں

11-04-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 75 منٹ تک بھاگنا ہماری زندگی میں 12 سال کا اضافہ کر سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین نے تحقیق میں 4400 افراد کا مطالعہ کیا،مطالعے میں محققین نے ہفتے میں کم از کم 75 منٹ دوڑنے والوں کا کم از کم 10 منٹ دوڑنے سے والوں سے موازنہ کیا۔ تحقیق میں ڈی این اے کے ایک حصے ٹیلومیئرس پر غور کیا گیا، یہ حصہ کروموسومز کے سروں پر موجود ڈھانچوں کو بیان کرتا ہے۔ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے ٹیلومیئرس سکڑتے جاتے ہیں۔ بالآخر یہ بہت مختصر ہوجاتے ہیں اور آپ کے خلیے باقاعدگی سے کام نہیں کر پاتے۔ دوسری جانب اگر ان ٹیلومیئرز کو سکڑنے نہ دیا جائے تو ڈی این اے بھی کم عمر رہتے ہیں۔تحقیق میں ہفتے میں 75 منٹ بھاگنے والوں کی حیاتیاتی عمر میں اندازاً 12 سال کا فرق دیکھا گیاہے۔ مصنفین نے تحقیق میں شرح اموات کی پیمائش نہیں کی البتہ انہوں نے دوڑنے اور عمر درازی کے درمیان تعلق کے بہتر فہم کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیاہے۔