ملک بھر میں گندم کا کتنا ذخیرہ موجود ہے؟جانئے

11-04-2023

(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے واضح کیا ہے ملک میں 69 لاکھ34 ہزار ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ ہے جو ملکی ضروریات کیلیے مئی 2024 تک کافی ہے، نئی فصل مارچ کے آخر میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ مزید برآں نجی شعبے نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی۔گندم4800 روپے سے کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے من پرفروخت ہورہی ہے۔ مزید ممکنہ کمی سے عام آدمی کی قوت خرید بہتر ہوگی۔