ارمینہ خان کی شنیرااکرم پر تنقید کا معاملہ،وسیم اکرم کی اہلیہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

11-04-2023

(ویب ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ نے اداکارہ ارمینہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانیوالے تنقید پر ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شنیرا اکرم نے ارمینہ خان کی ایکس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے حیران کُن انداز میں کہا کہ دُنیا کی موجودہ درد بھری حالت میں بھی تم مجھ پر تنقید کررہی ہو، تم کیوں مجھ سے نفرت کررہی ہو؟وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ تُم مجھے نہیں جانتی لیکن ہم دونوں مائیں ہیں، اس مشکل وقت میں تمہیں متحد ہوکر سوچنا چاہیے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا مجھے لگتا ہے کہ یہ تمہارے بڑے ہونے کا وقت ہے، تُم صرف سُرخیوں میں آنے کے لیے اس حد تک نیچے گِر رہی ہو۔ واضح رہے کہ شنیرا اکرم نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ خود کو بہت زیادہ بےبس محسوس کررہی ہیں، اُنہوں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن اس وقت اُن کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے۔ وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اُن پر شدید تنقید کی تھی۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے  بھی شنیرا اکرم کی پوسٹ پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُنہوں نے اپنے ایکس اکاوْنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔