آئی جی پنجاب سے ڈی پی او بھکر کی ملاقات، پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دی

11-04-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او بھکر محمد نوید اور انکی ٹیم کی ملاقات ہوئی۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے پولیس سٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھکر پولیس  نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 11 کروڑ 41 لاکھ 23 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 451 مقدمات درج ،451 ملزمان ، قبضہ سے 46 کلاشنکوف، 49 بندوقیں، 33 رائفل، 351 پسٹل اور 2168 کارتوس برآمد کیے۔ بھکر پولیس نے 03 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے 36 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔  1264اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ، 12 گینگز کے 29 ملزمان کو گرفتار کرکے 4.25 ملین مال مسروقہ برآمد کیا۔  بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں رواں سال 152.11 کلو گرام چرس، 3779 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ بجلی چوری کریک ڈاؤن میں 670 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 69 کانسٹیبل کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ چوری شدہ 266 موٹرسائیکل ،3 عدد کاریں، 4 رکشے، 2 آئل ٹینکر برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 40 ملین سے زائد لٹر برآمد کیا۔ گندم 5.68 میٹرک ٹن، آٹا 825 میٹرک ٹن، کھاد 135.65 میٹرک ٹن، چینی 1391.25 میٹرک ٹن کی سمگلنگ ناکام بنائی۔ آئی جی پنجاب نے ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر بھکر پولیس کو شاباش دی۔