صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 190 نئے کیسز رپورٹ
11-04-2023
(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 190 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز 101 جبکہ گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں 21 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 12، ملتان میں 11، شیخوپورہ، قصور اور سرگودھا میں ڈینگی کے 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160مریض زیرعلاج ہیں۔