ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی انگلینڈ کیخلاف چار وکٹیں گر گئیں

11-04-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پیٹ کمنز آسٹریلیا کو لیڈ کررہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کمان  جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر 4 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل چکی جن میں سے صرف ایک میں کامیاب ہوئی جبکہ 5 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کا سکواڈ: کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ کا سکواڈ: کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید