جلاؤ گھیراؤکیس: عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

11-04-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں ہی سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ، روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے ۔  روبینہ جمیل کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔