پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

11-03-2023

(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔