پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 6 ارب روپے کی 5 ترقیاتی سکیمیں منظور کر لیں

11-03-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔

5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 6 ارب روپے سے زائد کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں، جھنگ میں جناح پارک کی تعمیر و بحالی کیلئے 86 کروڑ 89 لاکھ، گوجرانوالہ میں نوشہرہ ورکاں تا حافظ آباد تک کارپٹ روڈ کیلئے ایک ارب 27 کروڑ 34 لاکھ منظور کیے گئے ہیں۔ مری میں برفباری کی صفائی کرنے والی مشین اور گاڑیوں کی خریداری کیلئے 58 کروڑ جبکہ پنجاب کے شہروں میں ماحول دوست بسوں کیلئے 3 ارب 36 کروڑ 70 لاکھ منظور کیے گئے۔اجلاس میں بی آر بی ڈی لنک کینال پر گیٹڈ ہیڈ ریگولیٹرز کی تعمیر کیلئے ایک ارب 12 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے بھی شرکت کی۔