نئے گیس ٹیرف سے ہماری برآمدات مزید بڑھیں گی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

11-03-2023

(لاہور نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ نئے گیس ٹیرف سے ہماری برآمدات مزید بڑھیں گی۔

چیئرمین اپٹما پنجاب کامران ارشد نے سینئر وائس چیئرمین اسد شفیع اورسابق چیئرمین اپٹما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صوبوں میں گیس کی قیمتیں مختلف تھیں ، گیس کی قیمتوں کو ساؤتھ اور نارتھ میں ٹیرف کے طور پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 2 کی جگہ گیس کا ایک ٹیرف کر دیا گیا ہے، کرنسی کی قدر بہتر ہونے سے 5 فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، گیس سیکٹر ریفارمز پر وفاقی وزرا گوہر اعجاز، محمد علی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔