پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

11-03-2023

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق شادمان ٹاؤن پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جہاں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ  دے کر  شادمان بلایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مارکیٹ میں واقع کمرے میں خاتون سے نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی  کی اور فرار ہوگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔