محکمہ ایکسائز میں گریڈ 19 کے متعدد ڈائریکٹر کے تبادلے

11-03-2023

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز میں گریڈ 19 کے متعدد ڈائریکٹر کے تبادلے ہو گئے۔ سیکرٹری ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈائریکٹر ریجن ڈی رضوان اکرم شیروانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز تعینات کر دیا گیا۔ رضوان اکرم شیروانی کے پاس ریجن ڈی کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز احمد سعید کو ڈائریکٹر ریجن بی تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر تنویر گوندل کی خدمات نارکوٹکس سے لے کر انہیں ڈائریکٹر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ساہیوال قمر الحسن کو ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انفورسمنٹ صوبیعہ ملک کی خدمات ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان  افتخار احمد کو ڈائریکٹر نارکوٹکس ملتان تعینات کر دیا گیا ہے