ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

11-03-2023

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد ہوا۔

تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں اے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔ بورڈ میں اغوا، ڈکیتی، چوری اور چیک ڈس آنر کے 7 مقدمات زیر بحث آئے۔ تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔ شفیق، اعجاز، قیصر حبیب، اکرام الحق چوری، شہناز بی بی ڈکیتی جبکہ ندیم چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئی۔ بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے۔ انہوں نے کہا دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔