سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ پر فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن کا سکیورٹی پلان مرتب

11-03-2023

(لاہور نیوز) ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ پر فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ اور ڈولفن کا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔

فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا سپیشل دستہ رائیونڈ اجتماع سکیورٹی پر تعینات ہو گا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا اپنے ہمراہ دستہ لے کر رائیونڈ پہنچ گئے۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا ڈولفن و فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی مانیٹرنگ کیلئے خود رائیونڈ موجود ہیں۔ ایس پی ڈولفن نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے دستے و پٹرولنگ پر مامور ٹیموں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا تھا فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا دستہ بدستور رائیونڈ اجتماع پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا، ڈولفن و پی آر یو کی سپیشل ٹیمیں تسلسل  کیساتھ شفٹ وائز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی، فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ و ڈولفن کی ٹیمیں اجتماع کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، ڈولفن سکواڈ دوران پٹرولنگ اردگرد مشکوک اشخاص،اشیاء پر خصوصی نظر رکھیں گے۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 2 نومبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گا۔ ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں پنڈال اور اہم ترین پوائنٹس پر پٹرولنگ کریں گی۔