میں چاہتا ہوں سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت کی طرف لائیں، نواز شریف

11-03-2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت کی طرف لائیں۔

نواز شریف نے نماز جمعہ کے بعد ملاقاتیوں سے گفتگوکی۔ ذرائع  کے مطابق نواز شریف نے کہا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو مثبت سوچ رکھنی ہو گی، مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی ایک بڑی جماعت ہے، مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،عوام سب سمجھ اور دیکھ چکی ہے، کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو ملک میں افراتفری پیدا کرے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا بہت جلد مسلم لیگ ن کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی، ڈبل سپیڈ کا مطلب دن رات ملک کے لئے کام کرنا ہے، ملک ہے تو ہم ہیں، انشاء اللہ پاکستان کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں،عام انتخابات میں عوام کی مدد سے واپس آ کر ملک کی خدمت کریں گے۔