انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے سینٹری ورکرز کے تربیتی سیمینار کا انعقاد

11-03-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او) کے تعاون سے سینٹری ورکرز کے تین روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد ہوا۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد ہوئی۔ آئی ایل او کے تعاون سے سینٹری ورکرز کے تین روزہ تربیتی سیمینار کے انعقاد پر ایم ڈی واسا غفران احمد کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد میں شسوکے اویوبے اور رضی مجتبی حیدر نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر کی شرکت ہوئی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا واسا لاہور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے سینٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کے لیے نئے ایس او پیز بنائے گا، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن واسا لاہور کے ٹریننگ سینٹر میں ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرے گا، واسا کے سینٹری ورکرز واسا لاہور کا فخر ہیں، سینٹری ورکرز معاشرے کے اصل ہیرو کے حوالے سے واسا لاہور اور آئی ایل او مشترکہ عوامی آگہی مہم شروع کریں گے۔ اس موقع پر آئی ایل او وفد کا کہنا تھا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن واسا لاہور کو معاشی و تکنیکی تعاون بھی فراہم کرے گا۔ واسا لاہور کے اجلاس میں ڈی ایم ڈی میاں منیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ زعیمہ امان اور عبد الصمد بھی شریک تھے۔