میٹرو بس کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

11-03-2023

(لاہور نیوز) میٹرو بس کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کلمہ چوک سٹیشن پر احتجاج کیا۔

میٹرو بس پر کام کرنے والے ملازمین کا استحصال شروع ہو گیا۔ میٹرو بس کے سٹیشنز پر کام کرنے والے سکیورٹی سٹاف کو تنخواہیں نہ دی گئیں۔ سکیورٹی 2000 کمپنی کے 7 سو ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو اگست کے بعد تنخواہ نہ ملی۔ تنخواہیں نہ ملنے سے میٹرو بس کے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ تنخواہ کا تقاضا کرنے پر ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین  نے احتجاج کیا۔ میٹرو بس کے ملازمین  نے میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا۔ میٹرو بس کے ملازمین نے احتجاج میں تنخواہوں  کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ تنخواہوں سے محروم ملازمین اپنی اجرت کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔