گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں ناقص انتظامات،پرنسپل کیخلاف کارروائی کی سفارش
11-03-2023
(لاہور نیوز) گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ناقص انتظامات کے باعث پرنسپل کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے دوران سکول میں ناقص کارکردگی اور سہولیات کی عدم فراہمی سامنے آئی تھی، چھٹی اور نویں جماعت کے بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے تھے جبکہ سکول میں واٹر کولر بھی خراب تھا۔ سکول کی کمپیوٹر لیب بھی غیرفعال تھی، صفائی کے بھی خاطر خواہ انتظامات نہ تھے جبکہ تیسری کلاس کا پنکھا موجود نہیں تھا ، سکول میں ڈینگی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔ ناقص انتظامات و سہولیات پر سکول پرنسپل محمد سعید کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے سفارش کردی گئی، مذکورہ سکول کے پرنسپل کو معطل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نے سیکرٹری ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔