تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی اجازت مانگ لی

11-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسوں کی اجازت مانگ لی۔

عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں، پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ میں 10 نومبراور سیالکوٹ میں 17 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے شیخوپورہ میں 19 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔