فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 : قومی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان

11-03-2023

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کیلئے قومی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

پریکٹس کیمپ 4 نومبرسے 13 نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا۔ پاکستان کے ممکنہ سکواڈ میں گول کیپر، سلمان الحق، عثمان علی اور حسن علی شامل ہیں جبکہ ڈیفنڈرز میں مامون موسیٰ خان، محب اللہ، محمد سہیل، جنید شاہ، علی خان نیازی، راؤ عمر حیات، حسیب خان، عمر جاوید، ایم صدام اور محمد حمزہ منیر شامل ہیں۔  مڈ فیلڈرز میں عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، زید عمر، عبدالرزاق، ایم زاہد شاہ، علی ظفر اور عمران کیانی ہونگے جبکہ فارورڈز میں شائق دوست، معین احمد، فرید خان، ولید خان، محمد وحید، نظام الدین، حمزہ احمد، سمنان اور عدیل یونس شامل ہیں۔ گرین شرٹس ٹیم 16 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم 21 نومبر کو تاجکستان کے خلاف میدان میں اترے گی ۔