منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آگئی

11-03-2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یکم نومبر 2023 کی صبح  منال خان اور احسن محسن کے ہاں پہلے بیٹے ’حسن اکرم‘ کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔ اب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے حسن اکرم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔ ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی چند غبارے بھی پکڑے ہوئے ہیں۔۔ ان تصاویر میں ایمن خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں۔ ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے”۔ پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے منال خان نے کہا کہ “ماشااللہ! میرا بیٹا خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ ہے”۔   اداکاراحسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کرکے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔