ورلڈکپ: افغانستان کیخلاف نیدرلینڈز کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی

11-03-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر لکھنؤ کے رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں افغانستان کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کے سپرد ہے جبکہ سکاٹ لینڈ کی کمان ایڈورڈز کے ہاتھوں میں ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 میں فاتح رہی اور 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سکاٹ لینڈ کی ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچوں میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 4 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ میگا ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔ نیدرلینڈز کا سکواڈ:   — Cricket Netherlands (@KNCBcricket) November 3, 2023 افغانستان کا سکواڈ: — Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) November 3, 2023