کپتان بابراعظم کا اہم ایشو پر ردعمل سامنے آگیا

11-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار اور بابراعظم کی نجی چینل پر واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے پر پی سی بی اور کپتان کا ردعمل سامنے آگیا۔

پی سی بی سینئر عہدیدار اور کپتان بابراعظم کے درمیان چیٹ لیک ہونے کے بعد تنازعات میں گِھر چکا ہے۔ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سابق کرکٹر راشد لطیف نے ایک مقامی چینل پر دعویٰ کیا کہ بابراعظم نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور عثمان واہلہ سمیت پی سی بی کی اہم شخصیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن 2 دن تک کوئی جواب نہیں ملا۔ راشد لطیف کے دعوؤں پر پی سی بی کے سربراہ اشرف نے بابراعظم اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے درمیان ایک واٹس ایپ گفتگو سپورٹس جرنلسٹ کے ساتھ شیئر کی، جس میں کپتان کی جانب سے کالز کی تردید کی گئی تاہم تنازعہ اس وقت بڑھ گیا جب ایک نجی نیوز چینل نے مبینہ طور پر ذکاء اشرف کی اجازت سے چیٹ کا سکرین شاٹ ٹی وی پر نشر کردیا۔ بورڈ نے یہ کہہ کر ہاتھ اٹھا لیا کہ چینل کی ادارتی پالیسی پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں، یہ ایک چینل کی صوابدید اور پالیسی ہے کہ کیا نشر کرنا ہے اور کیا نہیں۔ دوسری جانب ان تنازعات کے نتیجے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پی سی بی کے سی او او کے درمیان اعتماد کا فقدان نظر آیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان بابراعظم اس چیٹ لیک پر شدید ناراض ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ حساس معاملات پر ان کی نجی گفتگو مستقبل میں میڈیا پر لیک ہوسکتی ہے۔