بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،اکتوبر میں 4.59 بلین روپے جرمانے وصول
11-03-2023
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف نگران حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ملکی سالمیت اور معیشت کے استحکام کیلئے سخت آپریشنز جاری ہیں۔
حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا،22 اکتوبر سے29 اکتوبرتک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول اور 5448 سے زائد افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب سے 5241 ، سندھ سے34 اور خیبرپختونخوا سے 173 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا گیا،پنجاب اور اسلام آباد میں3217، سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں325 ایف آئی آر درج ہوئیں۔ کارروائی کے دوران پنجاب اور اسلام آباد سے 1.91 بلین، خیبرپختو نخوا سے 1.08 بلین، سندھ سے 1.39 بلین اور بلوچستان سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول اور 24 ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔