شاداب تاحال ان فٹ، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ابرار کو کھلانے کا امکان

11-03-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری بار کنکشن کا شکار ہوئے ہیں، ان کی کنکشن انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا، اگر شاداب فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابراراحمد کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اوراس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کے کور اپ کیلئے طول قامت فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلایا گیا ہے۔ ادھر جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوگئے تھے مزید برآں لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز سے دوچار ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلورو میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے تاہم ہفتے کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہونا ہے جو صبح ساڑھے10 بجے شروع ہوگا۔