چیئرمین پی سی بی کے مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول

11-03-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی کے مستقبل کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو موصول ہو گئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے بھیجی گئی ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری میں وزیراعظم سے رائے مانگی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی مدت کل پوری ہورہی ہے، مستقبل کے حوالے سے وزیراعظم اپنی رائے سے آگاہ کریں۔