ایف بی آر کا 9400 ارب روپے کا ٹیکس ہدف ناکافی ہے: نگران وزیر خزانہ

11-03-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے 9400 ارب روپےکے ٹیکس ہدف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس کلیکشن12 ہزار ارب سے زائد ہونی چاہیے۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے 9400 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کوناکافی قرار دے دیا۔ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدف سے20 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرنا چاہیے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی ٹیکس کلیکشن 12 ہزار ارب سے زائد ہونی چاہیے۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ کارآسان بنایا جائے تو محصولات بڑھ سکتی ہیں، ٹیکس کے نظام کو آٹومیٹڈ بنایا جائے تاکہ ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔ شمشاد اختر نے ہدایت کی کہ ٹیکس جمع کرنے کے خودکار نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔