رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کیلئے ریسکیو1122 کا ایمرجنسی کور

11-03-2023

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو ریسکیو 1122 ایمرجنسی کور دے رہی ہے۔

ضلعی ایمرجنسی آفیسر شاہد وحید  نے کہا ہے کہ شرکاء کو ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے 8 ایمرجنسی وہیکلز اور 16 موٹر بائیک ایمبولینسز کو مع عملہ تعینات کیا گیا ہے،ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اجتماع کے شرکاء کو ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی کیلئے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ریسکیو1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 شرکاء کو ایمرجنسی سروسز فراہم کیں،ریسکیو1122 نے 47 شرکاء کو طبی امداد دیتے ہوئے مختلف قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا،ریسکیو1122 نے 21 شرکاء کو موقع پر ہی طبی امداد دی۔