یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی

11-03-2023

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں روپے کمی کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا، کمی کا فائدہ سب سے زیادہ کراچی کے صارفین کو ہوگا، کراچی کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔